ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی کو اقتدار کا تکبر لے ڈوبے گا: جے چندرا

بی جے پی کو اقتدار کا تکبر لے ڈوبے گا: جے چندرا

Tue, 15 Aug 2017 21:37:09    S.O. News Service

بنگلورو:15/اگست (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے درج فہرست طبقات سے وابستہ سرکاری ملازمین کو ترقی میں ریزرویشن دینے کے سلسلے میں جو آرڈیننس تیار کیاگیا ہے وہ دستخط کیلئے گورنر کے پاس روانہ کیا گیا ہے۔ وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔ آج ٹمکور میں یوم آزادی تقریبات میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کو ترقی میں ریزرویشن دینے کے متعلق آرڈیننس کے طریقۂ کار سے ہی آسانی ہوسکتی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کی طرف سے ریاست کے طاقتور طبقہ وکلیگا کے مذہبی سربراہ آدی چن چنگری مٹھ کے نرملا نند سوامی کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امیت شا کا ایسا رویہ ریاستی عوام نے دیکھاہے ، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی جے پی کو اقتدار کا تکبر کس حد تک آچکا ہے، یہ تکبر بہت جلد ہی بی جے پی کو لے ڈوبے گا۔ عدالتوں کے احاطوں میں وکیلوں کو سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کا تیقن دیا۔
شہر کے دیور جیونہلی کارپوریٹر اور میرے عزیز دوست آر سمپت راج کی والدہ نونیتم راجیچل بسیں 
اس موقع پر میں اپنی طرف سے شردھانجلی پیش کرتے ہوئے سمپت راج کے دکھ میں برابر شریک ہوں
اے آر ذاکر کارپوریٹر پلکیشی نگر وارڈ75بنگلور


Share: